خوشگوار ہوائیں
- رِیۡح – ہوا ( حرکت کرنا، بُو) – اس کی جمع رِیَاح (42:33 , 12:94)
- رَوْح – بادِ نسیم(رحمت، خوشی، راحت، آرام) (12:87)
- رَیْحَان – خوشبودار پودا (اگر یہ لفظ رزق یا کھیتی کی چیزوں سے متعلق ہو تو مراد وہ چیزیں جن میں خوشبو /مہک ہو)-(56:89)
- مُبَشِّرات – نزولِ رحمت اور بارانِ رحمت کی خوشخبری دینے والی ہوائیں (30:46)
- لَوَاقِح – (واحد لَاقِحَه )- بار بردار ہوائیں ( پانی کا بوجھ اٹھائے ہوئی ہوائیں ) (15:22)
نا گوار ہوائیں
- عَاصِف – سخت تیز ہوا ، آندھی(10:22)
- حَاصِب – (حَاصِبَة، حَصَب پتھر مارنا)- ایسی تیز آندھی جو کنکر اور پتھر اڑائے پھرے (17:68)
- قَاصِف – (قَصَف توڑنا )- وہ تند و تیز آندھی جو درختوں کو توڑ دے (17:69)
- سَمُوْم سخت گرم ہوا، لُو جو جسم کو جھلسا دے (52:27)
- اِعْصَار وہ تندو تیز ہوا جو فضا میں چکر کاٹے(2:266)
- حُسْبان (حَسَبَ حساب کرنا )- شدید ہوا کا وہ عذاب جو حساب چکانے کو کافی ہو – (18:40)
- نَفْحَةٌ سرد جھونكا، پھونک، بھانپ – شدید سرد ہوا کی لپٹ (21:46)
- صَرْصَر سخت ٹھنڈی ہوا، تیز اور سائیں سائیں کرنے والی ٹھنڈی ہوا۔ سناٹے کی ہوا (54:19)
- رِیۡحُ الْعَقِیْم (لَاقِحَه کی ضد) ایسی ہوا جو نہ تو بارش یا بادل اٹھانے والی ہو اور نہ تخم ریزی کرنے والی ، خیر سے خالی ہوا جس کا نقصان ہی نقصان ہو (51:41 )
QuranTazkeer قرآن کی تذکیر اور تدبر