- محرم وہ رشتہ ہے جس سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو، مثلاً ماں، بہن، بیٹی، پھوپھی، خالہ وغیرہ
- یہ حرمت تین بنیادوں پر آتی ہے: نسب، رضاعت، اور مصاہرت۔
- نسبی تعلق (Blood relation): وہ خونی رشتے جو پیدائش اور خاندان کے ذریعے قائم ہوتے ہیں، جیسے ماں، باپ، بہن، بھائی، بیٹی، بیٹا وغیرہ۔
- رضاعت کا تعلق (Milk relation) : بچپن میں کسی عورت کا دودھ پینے سے قائم ہونے والا شرعی رشتہ، جس کی وجہ سے بعض رشتے نسبی رشتوں کی طرح محرم بن جاتے ہیں۔
- مصاہرت (Marriage relation / In-laws):نکاح کے ذریعے قائم ہونے والے رشتے، جیسے ساس، سسر، بہو، داماد، سوتیلی ماں یا سوتیلی بیٹی وغیرہ
- ہر حرام نکاح والا رشتہ محرم نہیں ہوتا: مثلاً سالی سے نکاح اس وقت حرام ہے جب اس کی بہن نکاح میں ہو، مگر سالی محرم نہیں ہوتی۔ اسی طرح شادی شدہ عورت، عدت والی عورت، یا بیوی کی پھوپھی/خالہ کو بیوی کے ساتھ نکاح میں جمع کرنا حرام ہے، مگر یہ رشتے محرم نہیں بن جاتے۔
- صرف گود لینا محرم نہیں بناتا: کسی بچے کو گود لینے سے وہ شرعی محرم نہیں بنتا، جب تک رضاعت یا کوئی اور شرعی محرمیت کا سبب نہ ہو۔
نسب (خون) کے رشتے
| ماں | سگی ماں، دادی، نانی (اوپر تک) |
| بیٹی | سگی بیٹی، پوتی، نواسی (نیچے تک) |
| بہن | سگی، ماں شریک، باپ شریک |
| پھوپھی | باپ کی بہن (اور اوپر کی پھوپھیاں) |
| خالہ | ماں کی بہن (اور اوپر کی خالائیں) |
| بھتیجی | بھائی کی بیٹی (نیچے تک) |
| بھانجی | بہن کی بیٹی (نیچے تک) |
رضاعت (دودھ شریک) کے رشتے
| رضاعی ماں | وہ عورت جس نے کم از کم پانچ بار دودھ پلایا |
| رضاعی بہن | ایک ہی دودھ پینے والی |
| رضاعی بیٹی | جسے خود دودھ پلایا |
| رضاعی پھوپھی / خالہ | رضاعی والد/والدہ کی بہن |
مصاہرت (سسرال) کے رشتے
| ساس / نانی ساس | بیوی کی ماں – نکاح سے ہی حرام (وطی شرط نہیں) |
| بہو / پوتی بہو | بیٹے، پوتے، نواسے کی بیوی |
| سوتیلی ماں | باپ کی بیوی – مطلقاً حرام |
| ربیبہ (سوتیلی بیٹی) | بیوی کی پچھلے شوہر سے بیٹی – جب کہ بیوی سے خلوت ہو چکی ہو |
عارضی حرمت (محرم نہیں، لیکن وقتی طور پر نکاح حرام)
| دو سگی بہنیں بیک وقت | ایک طلاق یا وفات کے بعد دوسری سے نکاح جائز |
| عدت والی عورت | عدت ختم ہونے پر نکاح جائز |
| غیر مسلم عورت (مشرکہ) | اسلام قبول کرنے پر جائز |
| چوتھی بیوی کے ہوتے پانچویں | ایک طلاق یا وفات کے بعد جائز |
QuranTazkeer قرآن کی تذکیر اور تدبر