لوہے کا دور اور داؤد علیہ السلام

  • تاریخی اعتبار سے لوہے کا دور (Iron Age) تقریباً 1200 قبل مسیح میں شروع ہوا، اور زیادہ تر محققین کے مطابق حضرت داؤدؑ اسی عہد کے پیغمبر(اور بادشاہ) تھے، جن کا زمانہ تقریباً 1000 قبل مسیح کے آس پاس ہے۔ اس سے پہلے انسان پیتل Bronze)) استعمال کرتا تھا، جو نرم اور کم پائیدار تھا۔ لوہے کے استعمال نے زراعت، صنعت، اور عسکری قوت میں انقلابی تبدیلی پیدا کی۔
  • آج کے آثارِ قدیمہ archaeology)) کے شواہد، مثلاً Tel Dan اور Hazor کے مقامات سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میںIron Metallurgy اپنی ابتدائی انتہا کو پہنچی،یعنی قرآن کا بیان تاریخی و سائنسی لحاظ سے بالکل ہم آہنگ ہے
  • داؤد علیہ السلام لوہے کو ہاتھوں سے موڑنے اور ڈھالنے پر قادر تھے، یعنی دھات ان کے لیے نرم کر دی گئی تھی۔ یہ صرف ایک سائنسی معجزہ نہیں بلکہ الٰہی تائید کی علامت تھی کہ اللہ نے ان کے ذریعے بنی اسرائیل کو ایک منظم اور طاقتور امت میں تبدیل کیا۔
  • حضرت داؤدؑ نے اس الٰہی نعمت کو استعمال کرتے ہوئے زرہیںarmor, chain mail)) تیار کیں ،جو اُس وقت ایک نئی اور فیصلہ کن ایجاد تھی۔پہلے سپاہی صرف سخت دھات کی تختیاں پہنتے تھے جو بھاری اور غیر لچکدار ہوتی تھیں، لیکن حضرت داؤدؑ کی زرہ ہلکی، جوڑ دار اور جسم کے مطابق ڈھالی جاتی تھی۔یہ ایجاد دفاعی جنگوں میں ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ۔ سپاہی زیادہ چالاکی اور لچک کے ساتھ لڑ سکتے تھے، جبکہ جسم دشمن کے وار سے محفوظ رہتا۔
  • حضرت داؤدؑ نے لوہے کو صرف جنگ کے لیے نہیں، بلکہ نظمِ اجتماعی اور صنعتی ترقی کے لیے بھی استعمال کیا۔ان کے دور میں اسلحہ سازی، تعمیرات اور کاریگری میں نمایاں ترقی ہوئی، اور یہی وہ زمانہ تھا جب بنی اسرائیل ایک طاقتور سیاسی اور عسکری قوت کے طور پر ابھرے۔

لوہےکی ایجاد – ایک عظیم سائنسی و عسکری انقلاب کا پیش خیمہ

  • حضرت داؤد علیہ السلام کے دور میں لوہے کے استعمال نے زراعت، صنعت، اور عسکری قوت میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کیں جنہوں نے معاشرت کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا
  • زراعت میں: لوہے کے آلے مثلاً ہل اور کھرپے نے زمین کی کھدائی، بوائی، اور فصل کی دیکھ بھال میں سہولت دی، جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ یہ آلے کھیتوں کو زیادہ موثر اور کم وقت میں کام کرنے کی صلاحیت دیتے ہیں، مہارت اور محنت کی شدت کو کم کرتے ہیں۔
  • صنعت میں: لوہے کی دریافت اور استعمال سے صنعتی مواقع بڑھ گئے۔ اوزار بنانا، تعمیرات میں بہتر مواد کا استعمال، اور دوسرے دھاتوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور پائیدار مصنوعات تیار ہو سکیں۔ اس سے معاشی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔
  • عسکری قوت میں: لوہے سے تلواریں، ہتھوڑے، نیزے،زرہ بکتر اور دیگر ہتھیار تیار ہوئے جنہوں نے جنگی  کا نقشہ ہی بدل دیا۔ لوہے کی عسکری افادیت نے اقوام کو مضبوط کیا اور فوجی تکنیک میں انقلاب لایا۔
  • اگرچہ لوہے کے ہتھیار جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہوئے، لیکن یہ انسانی سوسائٹی  کے لیے ترقی اور استحکام کا بھی ذریعہ بنا۔ ایک مضبوط اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوج نے دشمنوں کو حملے سے باز رکھا، جس سے معاشرے میں امن و امان قائم ہوا۔ امن سے اقتصادی اور سماجی ترقی کی راہیں کھلیں۔ لوہے کے اوزاروں سے پہاڑ تراش کر سڑکیں بنانا اور نہری نظام تعمیر کرنا ممکن ہوا
  • لوہے کا استعمال  شروع کرنےکو ۳ ہزار برس سے زائد گزر جانے کے باوجود آج اکیسویں صدی  کی جدید تہذیب میں بھی  لوہا اور اس سے بننے والا فولاد (Steel) کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے
  • آج کے دور میں بلند بالا عمارتیں، پل، سڑکیں، ٹنل سب کچھ  سٹیل کے بغیر ناممکن ہیں
  • ٹرانسپورٹیشن، موٹر گاڑیاں، برقی مشینری، اور مشینری کی صنعت میں لوہے اور سٹیل کا وسیع استعمال- جس کے بغیر  آج کی دور کی ترقی کا کوئی تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔
  • نقل و حمل کے ذرائع : میں کاروں، جہازوں، ریل گاڑیوں اور بحری جہازوں کا ڈھانچہ سٹیل ( لوہے)سے بنا ہے۔
  • صنعت میں :تمام بھاری مشینری، فیکٹریوں کے پلانٹس اور آلات سب سٹیل کے بنتے ہیں
  • توانائی  کی شعبے میں : ونڈ ٹربائنز، تیل اور گیس کے پائپ لائنز، پاور پلانٹس اور تیل صاف کرنے کے کارخانے ( Refineries) سب سٹیل سے بنتے ہیں یا اس پر انحصار کرتے ہیں
  • روزمرہ کی زندگی: ہمارے گھروں کے فرنیچر، باورچی خانے کے برتن، اور بے شمار چھوٹے بڑے آلات سب  میں سٹیل موجود ہے

حضرت داؤد علیہ السلام کا دور لوہے کی ایجاد کے ساتھ انسانی تاریخ کا ایک اہم موڑ تھا، جس نے جنگ اور ترقی دونوں کے دھارے بدل دیے۔ آج بھی یہ دھات ہماری جدید تہذیب کی بنیاد ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے زمین میں پائے جانے والے وسائل کو ان کی ترقی کے لیے مسخر کر دیا ہے۔

Check Also

تہذیبی ترقی میں انبیاء علیہ السلام کا کردار

انسانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ انسان ہمیشہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے …